या ब्लॉगचा उद्देश एकाच ठिकाणी सर्व प्रकारच्या उपयुक्त आणि महत्वपूर्ण माहिती प्रदान करणे आहे.या ब्लॉगची सामग्री सोशल मीडियामधून घेतली आहे.

Monday, February 12, 2018

دودھ کے 47 فوائد

{۱} الله کی ایک بہت بڑی نعمت *دودھ* بھی ہے،اللہ کریم نے اِس میں غذائیت (Nutrition) کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں کا علاج بھی رکھا ہے۔

{۲} ایک طبّی تحقیق کے مطابق *دودھ* پینے والوں کی عمریں زیادہ ہوتی ہیں۔

{۳} *دودھ* کیلشیم (Calcium) سے بھر پور ہوتا ہے یہ ہڈیوں کی بیماری آنتوں کے کینسر اور ہیپا ٹائٹس کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

{۴} کم عمری میں چہرے وغیرہ پر جھریاں پڑ گئی ہوں تو روزانہ رات نیم گرم(Lukewarm) *دودھ* پئیں ۔

{۵} چہرے پر ہونے والے مسوں، داغ دھبوں اور کیل مہاسوں (یعنی جوانی کی پھنسیوں) کا علاج یہ ہے کہ سونے سے پہلے اپنے چہرے یا مُتَأَثِّرہ حصے پر قابل برداشت گرم *دودھ* سے مالش (Massage ) کیجئے اور اُسی *دودھ* سے چہرہ دھویئے پھر آدھے گھنٹے بعد پانی سے چہرہ دھو لیجئے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہو جائے گا ۔

{۶} تازہ *دودھ* کا جھاگ (Froth) ملنے سے بھی چہرے کے داغ دھبے وغیرہ دُور ہوتے ہیں۔

{۷} ابلے ہوئے تازہ *دودھ* کو ٹھنڈا کرنے کے بعد حاصل ہونے والی *ملائی* کی تہ چہرے پر چڑھانے سے بھی اس کے داغ دھبے دُور ہوتے ہیں۔

{۸} ملائی میں تھوڑی سی پسی ہوئی زعفران شامل کر کے ہونٹوں پر ملئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ہونٹوں کا رنگ گہرا ہو گا۔

{۹} *دودھ* میں پانی ملاکر *خشک خارش* والی جگہ پر لگایئے تھوڑی دیر کے بعد دھو ڈالئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہو جائے گا۔

{۱۰} گائے یا بھینس سے نکلا ہوا تازہ *دودھ* گرم کئے بغیر فوراً اِس میں *مصری* یا *شہد* اور وہ پانی جس میں *کشمش* کو چند گھنٹوں کے لئے بھگویا گیا ہو شامل کر کے *40* دن تک پینے سے نظر تیز ہوتی اور *حافظہ* مضبوط ہوتاہے ۔ نیزیہ ٹی بی، Hysteria، دل کی بے ترتیب دھڑکنوں اور جسمانی کمزوری نیز کمزور بچوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

{۱۱} ایک پاؤ گل قَند میں *50* گرام ایرانی بادام کوٹ کر شامل کر کے رکھ لیجئے اور روزانہ صبح دودھ کے ساتھ دو چمچ استعمال کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ حافظہ مضبوط ہو گا۔

{۱۲} *دودھ* کے ساتھ 5 دانے *منقی* ( ایک قسم کی بڑی کشمش ) 6 گرام *مصری* اور 6 گرام *گڑ* ملا کر کھانے سے دانت صاف ہوتے نیا خون بنتا اور وَزن تیزی سے بڑھتا ہے اور قبض میں بھی مفید ہے نیز جسے کمزوری سے چکر آتے ہوں اُس کے لیے بھی یہ ایک بہترین علاج ہے۔

{۱۳} ایک آم رات سوتے وقت اور ایک آم صبح نہار منہ (یعنی خالی پیٹ) چوس کر، دودھ پینے سے سستی دُور ہوتی اور بدن میں چستی (پھرتی) آتی نیز اَعصابی کمزوری میں بھی فائدہ مند ہے۔

{۱۴} *دودھ* کے ساتھ اَراروٹ (Arrowroot) پکا کر پینے سے__ کی رحمت سے پیشاب میں رکاوٹ کے مرض سے صحّت اور بدن کو توانائی ملتی ہے۔

{۱۵} اگر پیشاب میں جلن ہو تو *سونف* اور پسی ہوئی *مصری* ملا کر پکائے گئے نیم گرم دودھ کے ساتھ مناسب مقدار میں *چھوٹی الائچی* کے دانے کھانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ شفا حاصل ہوگی۔

{۱۶} پیشاب میں جلن ہو تو تازہ دودھ میں پانی ملا کر پئیں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ جلن دُور ہوگی۔ گرم تاثیر والی غذائیں مت کھایئے۔

{۱۷} اگر پیشاب میں خون آتا ہو تو اندازاً *10* گرام *نیا گڑ* اور *مصری* دودھ میں ملا کر پینے سے اللہ تَعَالٰی کے کرم سے شفا ملے گی اور مثانے کی گرمی، سوزش اور اِنفیکشن میں بھی مفید ہے ۔

{۱۸} مثانے کی بیماری میں شفا کے طلب گار *دودھ* میں *گڑ* ملا کر پئیں ۔

{۱۹} آنکھوں میں جلن، درد یا کوئی زخم ہو تو *دودھ* میں ڈبوئے ہوئے روئی کے گالے (یعنی پھوہے) آنکھوں پر رکھیئے۔

{۲۰} اگر آنکھیں روشنی سے مُتأَثِّر ہو جاتی ہیں تو آنکھوں میں خالص *دودھ* کا ایک ایک قطرہ ڈالئے۔

{۲۱} آنکھ میں کچرا وغیرہ پڑ جانے کی صورت میں مُتَأَثِّرہ آنکھ میں دودھ کے *3* قطرے ڈالئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ کچرا آنکھ سے باہر ا ٓجائے گا۔

{۲۲} بواسیر ہو تو تازہ *دودھ* سے پاؤں کے تلووں کی مالش (Massage) کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہوگا۔

{۲۳} ایک کپ *دودھ* کے ساتھ آدھی چمچ *دار چینی* کا پوڈر صبح و شام استعمال کرنابواسیر کیلئے فائدہ مند ہے۔

{۲۴} دَست (Diarrhoea) ہو تو بچوں کو گرم *دودھ* میں چٹکی بھر *دارچینی* کا پوڈر ملا کر دیجئے اور بڑوں کے لئے دارچینی کی مقدار دگنی کر دیجئے۔

{۲۵} دودھ معدے کی تیزابیت (Acidity) ختم کرتا ہے۔
{۲۶} سینے میں جلن ہوتی ہو تو دن میں تین مرتبہ *ٹھنڈا دودھ* پئیں ۔

{۲۷} نہار منہ (یعنی خالی پیٹ ناشتے سے قبل) ٹماٹر کھا کر اوپر سے *دودھ* پینے سے خون صاف ہوتا اور تازہ خون بنتا ہے۔

{۲۸} فائدہ مند *دودھ* وہی ہے جو تازہ اور صاف ستھرا ہو اور اچھی خوراک کھانے والے صحت مند جانوروں سے حاصل کیا گیا ہو ۔

{۲۹} دودھ میں *چینی* ملانے سے اس کا کیلشیم (Calcium) تباہ ہو جاتا ہے۔

{۳۰} چینی سے میٹھا کیا ہوا *دودھ* پینے سے بلغم بنتا، پیٹ میں گڑ بڑ ہوتی اور گیس پیدا ہوتی ہے ۔

{۳۱} *500* ملی لیٹر دودھ میں *250* گرام گاجر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اُبال کر اتنا ٹھنڈا کر لیجئے کہ پینے کے قابل ہو جائے اب پی لیجئے ( گاجر کے ٹکڑے بھی ساتھ ہی کھا لیجئے) اس طرح کا *دودھ* جلد ہضم ہو جاتا پیٹ کو صاف کرتا اور بدن میں خوب آ ئرن (Iron) پیدا کرتا نیز جسمانی کمزوری اور معدے کی تیزابیت میں بھی فائدہ مند ہے۔

{۳۲} *بادام* باریک کاٹ کر *دودھ* میں شامل کر کے کمزور بچوں کو پلانا مفید ہے۔

{۳۳} گرم *دودھ* پینے سے ہچکی (Hiccup) دور ہوتی ہے ۔

{۳۴}آیورویدک ( ہندی طریقۂ علاج) کے مطابق *شہد ، گلوکوز، گنے یا پھلوں* کا رس یا بغیر بیج کی *کشمش یا مصری* یا بھوری شکر ( برائون شوگر) سے میٹھا کیا ہوا دودھ *کھانسی* کیلئے مفید ہے ۔

{۳۵} دودھ دوہنے کے بعد فوراً پی لینا زیادہ فائدہ مند ہے اگر یہ ممکن نہ ہو تو نیم گرم (Lukewarm) دودھ پیا جائے۔ زیادہ دیر تک اُبالنے سے *دودھ* کی غذائیت (Nutrition) ضائع ہو جاتی ہے۔

{۳۶} جن لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا گیس کرتا اور پیٹ پھلاتا ہے وہ شہد ملا کر استعمال کریں *شہد ملا ہوا دودھ* جلد ہضم ہوتا ہے اور اس سے پیٹ میں گیس نہیں بنتی۔

{۳۷} *دودھ* میں ادرک کے چند ٹکڑے یا ادرک پوڈر اور تھوڑی کشمش ملا کر اُبال کر پینے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ گیس نہیں ہوگی۔

{۳۸} دَمے (Asthma) کے مریض اور بلغمی مزاج ( People having phlegm) والوں کو چاہیے کہ وہ *دودھ* میں اِلائچی یا چھوہارے (Dry dates) یا شہد ملا کر پئیں ۔

{۳۹} *بھینس* (Buffalo) کا دودھ بھاری ہوتا ہے عموماً *بھینس* کے دودھ کا مکھن اور گھی بنایا جاتا ہے، یہ بلغم بناتا ، کولیسٹرول (Cholesterol) بڑھاتا اور *موٹاپا* لاتا ہے ہاں جو ہَضم کر سکے اُس کیلئے بھینس کا دودھ سب سے زیادہ طاقت ور مانا جاتا ہے۔

{۴۰} *گائے* (Cow) کا دودھ بھینس کے دودھ سے ہلکا (Light) ہے یہ جلد ہضم ہو جاتاہے۔

{۴۱} گائے کا دودھ سرطان (Cancer) سے بھی بچاتا ہے۔

{۴۲} *بکری* کا دودھ سب سے بہتر مانا جاتا ہے۔
اس سے جسم کو طاقت ملتی ہاضمہ دُرُست ہوتا اور بھوک بڑھتی ہے۔

{۴۳} *بھیڑ* (Sheep) کا دودھ مِزاجاً گرم ہوتا ہے ۔
یہ قبض کرتا اور گیس بناتا ہے اس کا ذائقہ (Taste) نمکین سا ہوتا ہے۔
بال لمبے کرتا ہے موٹاپے میں کمی لاتا ہے مگر آنکھوں کو نقصان پہنچاتا ہے بعض اوقات منہ میں اس سے دانے نکل آتے ہیں *بچوں* کو یہ دودھ نہیں دینا چاہیے۔

*خالص دودھ کی پہچان کے چار مدنی پھول*

{۴۴} یہ ممکن ہے کہ *دودھ* خالص تو ہو مگر گاڑھا (Thick) نہ ہو۔

{۴۵} ڈراپر وغیرہ کے ذریعے *دودھ* کا ایک قطرہ ماربل وغیرہ کے ستون یا ایسی ہی ہموار (Plain) دیوار سے نیچے کی طرف ٹپکایئے اگر *دودھ* خالص ہوا تو قطرہ فوری طور پر نہیں بہے گا۔

{۴۶} خالص *دودھ* کی بالائی (یعنی مَلائی) موٹی ہوتی ہے۔

{۴۷} انگلی *دودھ* میں ڈبوکر نکالئے اگر انگلی پر *دودھ* لگا رہے تو یہ خالص ہے ورنہ پانی ملا ہوا ہے ۔ *دودھ* پہچاننے کے ماہر زیادہ تر *دودھ* کو ہاتھ میں لے کر اس کا گاڑھا پن اور چکناہٹ دیکھ کر اس کے خالص ہونے یا نہ ہونے کا بتا دیتے ہیں۔ (دودھ کی منڈیوں میں عام طور پر یہی طریقہ رائج ہے)۔ ✿

No comments:

Post a Comment