پانچ قسم کے لوگوں سے بحث نہ کریں
نہ اپنا وقت ضائع کریں نہ ذہنی سکون
1۔ ضدی انسان
جو صرف اپنے خیال کو درست سمجھتا ہے اور دوسروں کی بات کو غلط
نہ دلیل مانتا ہے نہ مشورہ قبول کرتا ہے
2۔ خود کو عقل کل سمجھنے والا
جو ہر وقت یہی تاثر دیتا ہے کہ اسے سب پتہ ہے
حالانکہ حقیقت میں اس کے پاس کچھ بھی نہیں ہوتا
3۔ غصے والا
جو ہر بات کو ذاتی مسئلہ بنا کر لڑائی پر اتر آتا ہے
4۔ جو آپ سے نفرت کرتا ہو
جو آپ کی سچائی کو بھی جھوٹ کہے گا اور نیت کو بھی شک کی نظر سے دیکھے گا
5۔ غرور میں ڈوبا ہوا شخص
جسے نہ کسی کی بات سننی ہے نہ سمجھنی ہے
نہ مشورہ چاہیئے نہ سچ
ایسے لوگوں سے بحث بے فائدہ ہے
خاموشی ہی بہترین جواب ہے
2 comments:
صحیح بات ہے
بلکل صحیح فرمایا آپ نے
Post a Comment