قابل مبارکباد ہیں تمام اساتذہ کرام جن کی محنتوں کا ثمرہ رہا ہے امسال کا ہماری اسکول کا نتیجہ کورونا مہاماری کے اس دور میں رزلٹ کو لیکر ہمیشہ ایک قلق لگا رہا مگر ہمارے بچوں کا مطالعہ اور اساتذہ کرام کی زریں خدمات مزید اسکول کے ذمہ داران کی جانب سے مسلسل حوصلہ افزائی خصوصی طور پر غازی اسداللہ صاحب کہ وہ نامساعد حالات میں بھی اساتذہ اور طلباء کی ہمت اور حوصلہ افزائی کے خوشبو دار ہار پرو کے نونہالان قوم کو مہکانے کے عمل کو ناگزیر سمجھا..
سال رواں ایک یاد بن کر ہمیشہ ذہنوں کی حسین وادیوں میں گشت کریگا جہاں حالات اور وقت کے تھپیڑوں نے حوصلہ شکنی کا کام کیا وہیں کچھ امیدوں کی کرنوں نے بھی صبحِ روشن کی طرح ہماری زندگیوں میں دستک دے کر اپنے فعل وعمل کو مثبت رہ فراہم کی
امسال غازی عبدالمغني (روح اللہ ماما) ہماری اسکول کے اہم جزو جو جو اپنی طویل خدمات سے سبکدوش ہو کر اپنے عیال میں اپنا قیمتی وقت گذار کر انہیں سنوارنے کے مقصد عظیم میں لیل و نھار گزار رہے ہیں ہم ان کی خدمات کا عوض میں تو نہیں دے سکتے ہیں مگر بارگاہ رب العالمین میں ان کے اور ان عزیز وأقارب کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں دونوں جہانوں میں سرخروئی عطا فرمائے....کیونکہ شاعر کہتا ہے
گلشن میں مختلف رنگ و بو سے بات بنتی ہے
ہمی ہم ہیں تو کیا ہم ہیں تمہیں تم ہو تو کیا تم ہو
والسلام
No comments:
Post a Comment