مصر کے ڈاکٹر عماد فھمی جو کہ ایک "ماھر غذائیات" *(Nuitritionist)* اور "موٹاپے کے معالج" Bariatric consultant ھیں ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بتا رھے ھیں کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ھے:
*1) "كلوا واشربوا ولا تسرفوا"*
(الاعراف آیت 31)
ترجمہ: کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔
اس کی تشریح میں ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ اکثر ڈاکٹر "نشاستہ" *(carbohydrates)* اور "چکنائ" *( fats)* سے منع کرتے ھیں حالانکہ یہ دونوں چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی اھمیت کی حامل ھیں۔ اصل چیز جس سے منع کیا جانا ھے وہ حد سے تجاوز ھے.
*2) "وجعلنا من الماء كل شي حي"*
(الانبياء آیت 30)
ترجمہ: اور پانی سے ھر زندہ چیز پیدا کی۔ پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پی لیجئے۔ طبی معیار کے مطابق ھر شخص اپنے وزن کے ھر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔ مثلا" اگر کسی کا 70 کلو وزن ھو تو وہ 70 × 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریبا) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے۔ یہ جگر، گردوں اور دل کی اچھی کارکردگی کے لئے بہت ضروری ھے۔
*3) "وجعلنا الليل لباسا و جعلنا النهار معاشا"*
(النباء آیت 11)
ترجمہ: اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔
ڈاکٹر فہمی کہتے ھیں کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ *prescription* ھے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا!!!!
No comments:
Post a Comment