ایک نظم ٹیچرس کے نام
ساحل تماپوری
ہر دور میں ہر قوم کے معمار ہیں ٹیچرس
اقوام کی تہذیب کا معیار ہیں ٹیچرس
دنیا کو ترقی کی طرف چلتے ہیں لےکر
ہر وقت پڑھانے کو یہ تیار ہیں ٹیچرس
کےجی کی ہو تعلیم یاہو پی جیکی تعلیم
ہر درجہ کی تعلیم کے مختار ہیں ٹیچرس
محنت ہی سدا ان کی وطیرہ رہا صدیوں
انسانی تمدن کے یہ غم خوار ہیں ٹیچرس
ٹیچرس کے ہاتھوں سےسنورتی رہی دنیا
ایک باپ کی مانند صلاح کار ہیں ٹیچرس
حاصل ہے انہیں مذہبی دنیا میں تفاخر
ہر دھرم میں تعلیمی نگہدار ہیں ٹیچرس
سائنس کا میڈیکل کا ہویاہندسہ کا شعبہ
ہر شعبہء تعلیم کے اوتار ہیں ٹیچرس
بے لوث و بیباک ہو خدمات جو ان کی طےہےکہ وہ جنت کےہی حقدارہیں ٹیچرس
No comments:
Post a Comment