या ब्लॉगचा उद्देश एकाच ठिकाणी सर्व प्रकारच्या उपयुक्त आणि महत्वपूर्ण माहिती प्रदान करणे आहे.या ब्लॉगची सामग्री सोशल मीडियामधून घेतली आहे.

Tuesday, March 20, 2018

چغلخور

*ادھر کی اُدھر لگا بجھانے والے*

ایک شخص نے حضرت خالد بن ولید سے کہا کہ فلاں آدمی نے آپ کو گالی دی ہے۔
تو انھوں نے فرمایا:
*وہ اس کا صحیفہء اعمال ہے، جس طرح چاہے اسے بھرے۔*

ایک شخص نے حضرت وہب بن منبہ سے کہا کہ فلاں نے آپ کو گالی دی!
 تو انھوں نے جواب میں فرمایا: *کیا شیطان کو تیرے علاوہ کوئی پیغامبر نہیں مل سکا؟*

ایک آدمی نے حضرت علی بن الحسین سے کہا کہ فلاں نے آپ کو برا بھلا کہا اور آپ کی غیبت کی۔
 انھوں نے جواب دیا:
*اس نے جو کچھ کہا، اگر وہ درست ہے تو اللہ مجھے معاف فرمائے اور میرے بارے میں جو کہا وہ غلط ہے، تو اللہ اس کو معاف فرمائے!*

ایک شخص نے کسی سے کہا کہ فلاں نے آپ کو گالی دی ہے۔
 تو اس نے جواب دیا:
*اس نے مجھے تیر مارا جو مجھے نہیں لگا، تو تم نے وہ تیر لا کر کیوں میرے سینے میں گاڑ دیا؟؟*

ایک شخص نے کسی صالح آدمی کے سامنے چغلی کھائی,
تو انھوں نے فرمایا:
 *تم نے تین جرم کئے، میرے اور میرے بھائی کے درمیان دوری پیدا کی، میرے خالی دل کو مشغول کیا اور میرے دل میں اپنے مرتبے کو خراب کیا!*

ایک شخص نے امام شافعی سے کہا کہ فلاں آپ کے بارے میں بد گوئی کر رہا تھا۔
 تو آپ نے جواب دیا:
*اگر تم  سچ کہتے ہو تو چغلخور ہو اور اگر جھوٹ بولتے ہو تو فاسق ہو۔*
چنانچہ وہ شخص شرمندہ ہو کر چلا گیا۔

(عربی سے ترجمہ شدہ)

No comments:

Post a Comment