या ब्लॉगचा उद्देश एकाच ठिकाणी सर्व प्रकारच्या उपयुक्त आणि महत्वपूर्ण माहिती प्रदान करणे आहे.या ब्लॉगची सामग्री सोशल मीडियामधून घेतली आहे.

Wednesday, January 24, 2018

آخری آسمانی کتاب

قرآن مجید الله کا کلام اور آخری آسمانی کتاب ہے

جو حضور نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے اور وسیلے سے ہم تک پہنچا ہے اور بےشک ہمارے اور تمام انسانوں کے لئے دنیا و آخرت میں رشد و ہدایت ہے۔ 

اس کلام کو پڑھ کر ، سمجھ کر اور اس پہ عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گذارنا اللہ و رسول کا ہدایت کردہ مكمل ضابطۂ حیات ہے اور ہماری فلاح و بہبود کا ذریعہ اور راز ہے۔

قابل صد ہزارمبارک باد ہیں وہ لوگ جو قرآن مجید کو حفظ کر لیتے ہیں اور اپنےسینوں میں اس نورانی کلام کو محفوظ کر لیتے ہیں جو ہر انسان کے لئے ممکن نہیں۔

دور حاضر میں روز مرہ کی مصروفیات میں ہم بہت ہی زیادہ کھو جاتے ہیں اور اس کلام الہی سے غافل ہو جاتے ہیں۔ لیکن روزانہ کچھ نہ کچھ وقت نکال کر ہمیں ضرور کچھ نہ کچھ تلاوت قرآن کر لینا چاہئے اور اس پر غور و فکر کرتے ہوئے اپنی عملی زندگی میں بروئے کار لانا چاہئے۔

صرف تلاوت بھی باعث ثواب ہے کہ ہر حرف پر ۱۰ نیکیاں ملتی ہیں۔ 


جب ہم سائنس، ٹکنالوجی، کمپیوٹرس، اکونومکس، مینیجمنٹ، میڈیکل ، وکالت، اور دیگر علوم کے لئے ڈھیر ساری کتابیں پڑھ سکتے ہیں تو پھر کلام الہی قرآن مجید کیوں نہیں ؟

No comments:

Post a Comment