*_ایک بچہ اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ایک سیب لئے کھڑا تھا...!_*
*_والد نے کہا:_*
*_" بیٹا ایک سیب مجھے دے دو؟_*
*_بیٹے نے سنتے ھی سیب کو اپنے دانتوں سے کاٹ لیا اس پہلے کہ والد کچھ بولتا ، اس نے دوسرا سیب بھی کاٹ لیا ۔_*
*_اپنے بیٹے کی اس حرکت پر والد کا دل دھک سے رہ گیا مسکراھٹ اس کے چہرے سے غائب ھو گئی_*
*_تبھی بیٹے نے اپنے دائیں ھاتھ والا سیب آگے بڑھاتے ھوئے کہا کہ ' ابو یہ لیں یہ زیادہ میٹھا ھے!_*
*_ھم کبھی کبھی پوری بات اور معاملات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ، ساری غلط فہمیاں اسی سے پیدا ھوتیں ھیں اور یہی خرابی کی اصل وجہ ھے..._*